جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں
مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت
مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم کی صدارت میں
عظیم الشان فقید المثال سالانہ 44 واں جلوس میلاد مصطفیٰﷺ کے اختتام پر جامعہ مسجد امیرِ ملت برمنگھم میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا خوبصورت انعقاد انعقاد کیا گیا
قبلہ پیر صاحب نے صدارتی خطبہ ارشاد فرمایا
سجادہ نشین اجمیر شریف انڈیا
صاحبزادہ پیر سید بلال حسین شاہ صاحب چشتی اجمیری
صاحبزادہ پیر سید ذاکر حسین شاہ صاحب جماعتی
سمیت کثیر تعداد میں مشائخِ عظام بھی شریک ہوئے
معروف علماء و نعت خواں حضرات نے عقیدتوں و محبتوں سے لبریز عاجزانہ حاضری کا شرف حاصل کیا
برطانیہ بھر سے عشاقان رسول ﷺ
کی ایک بڑی تعداد نے محفلِ میلاد میں شرکت کی سعادت حاصل کی
محفلِ میلاد کے اختتام پر حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے محفلِ میلاد میں شریک حاضرین و دنیا بھر میں بسنے والے یاران طریقت کے لیئے دارین کی سعادتوں کے حصول کے لیئے خصوصی دعا فرمائی























