کوونٹری یوکے سے

مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت
مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم کی صدارت میں جماعتی ہاؤس
کوونٹری یوکے میں عظیم الشان محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا خوبصورت انعقاد کیا گیا
قبلہ پیر صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا
کثیر تعداد میں علماء و مشائخ وارثانِ منبر و محراب و معروف نعت خواں حضرات نے بھی بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدتوں و محبتوں سے لبریز حاضری کا شرف حاصل کیا
محفلِ پاک کی میزبانی کی سعادت محمد اسحاق جماعتی صاحب محمد اخلاق جماعتی صاحب و محمد رؤف جماعتی صاحب نے حاصل کی
احبابِ محبت و یاران طریقت کی ایک بڑی تعداد نے محفلِ میلاد پاک میں شرکت کی سعادت حاصل کی
اختتام محفل پر قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے الحاج نور محمد جماعتی صاحب کی بخشش و مغفرت و اہلِ خانہ کے لیئے خصوصی دعائے خیر و برکت فرمائی

اپنا تبصرہ لکھیں