حضور قبلہ مہرالملت آفتابِ طریقت و ماہتاب شریعت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ مجدہ الکریم مرکزی سجادہ نشین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت علی پور سیداں شریف کی صدارت میں
میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کے خوبصورت انعقاد کے موقع پر عکسبند کیئے گئے خوبصورت مناظر
قبلہ پیر صاحب نے صدارتی خطبہ ارشاد فرمایا
محفلِ پاک کی میزبانی کی سعادت صاحبزادہ پیر سید رفاقت حسین شاہ صاحب گیلانی نے حاصل کی جہاں پر ان کے صاحبزادگان سمیت معروف علماء و نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدتوں و محبتوں سے لبریز عاجزانہ حاضری کا شرف حاصل کیا
احبابِ محبت و جملہ یاران طریقت کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی سعادت حاصل کی
اختتام محفل پر حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے خصوصی دعائے خیر فرمائی














