وہ حَسنِ مُجتبٰی سَیِّدُ الْاَسْخِیَا
راکبِ دُوشِ عزت پہ لاکھوں سلام
خلیفہ پنجم راکب دوش مصطفیٰ
شبیہ مصطفیٰ ﷺ حضرت
سیدنا امام حسن مجتبیٰ پاک علیہ السّلام کی بارگاہِ ناز
میں اپنی عقیدتوں محبتوں کا خوبصورت خراج پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنے کے لیئے
جامعہ مسجد امیرِ ملت برمنگھم میں
مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی کی صدارت میں سالانہ جلسہ شہادت امام حسن علیہ السّلام کا خوبصورت انعقاد کیا گیا
حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے صدارتی خطبہ ارشاد فرمایا
معروف علماء و نعت خواں حضرات سمیت کثیر تعداد میں یاران طریقت و جملہ احبابِ محبت نے شرکت کی سعادت حاصل کی














