مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت
مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ مجدہ الکریم کے ساتھ
مختلف کتب کے مصنف ڈاکٹر
نور الزمان نوری صاحب سید مبشر حسین شاہ صاحب کاظمی کی خصوصی ملاقات
دینی و مذہبی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور باہمی روابط پر سَیرِ حاصِل گفتگو کی گئی
اس موقع پر ڈاکٹر صاحب نے اپنی لکھی ہوئی کتب قبلہ پیر صاحب کی خدمت میں تحفتاً پیش فرمائی جبکہ
حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے سراج الملت سجادہ نشین اول پیر سید محمد حسین شاہ صاحب جماعتی رحمۃ اللہ علیہ کی لکھی ہوئی نایاب کتاب افضل الرسل ﷺ و خانقاہ عالیہ حضور امیرِ ملت کے شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے شائع کردہ مختلف کتب معزز مہمانوں کو بطورِ تحفہ عنایت فرمائیں









