سجادہ نشین و جانشین حضور امیرِ ملت
قبلہ حضور مہرالملت الحاج الحافظ
پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی
دامت برکاتہم القدسیہ نے
آستانہ عالیہ حضور مداح محبوبِ ربانی کالا خطائی روڈ لاہور پر جمعتہ المبارک کا خطبہ ارشاد فرمایا
صاحبزادہ پیر سید علی حیدر حسین شاہ صاحب جماعتی بھی قبلہ پیر صاحب کے ہمراہ موجود تھے
جمعتہ المبارک یہ عظیم الشان اجتماع
سالانہ عرس مبارک
پیر طریقت پیر محمد ضیاء اللہ نعمانی جماعتی نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلہ میں منعقد ہوا
جس میں
یاران طریقت و جملہ احبابِ محبت کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور قبلہ حضور مہرالملت پیر صاحب کی امامت میں نمازِ جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی
بعد ازاں حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے آستانہ عالیہ سے متصل ادارہ ہذا سے فارغ التحصیل طلباء اکرام کی دستار بندی فرمائی اور ڈھیروں دعاؤوں سے نوازا














