لندن سے گزشتہ روز

جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں
دارلعلوم قادریہ جیلانیہ سنٹر والتھم سٹو لندن سے عظیم الشان جلوس میلاد مصطفیٰﷺ نکالا گیا

مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم کی بطورِ مہمان خصوصی جلوس میں آمد ہوئی
جلوس میلاد
جانشین مفکر اسلام صاحبزادہ پیر سید علی امام شاہ صاحب جیلانی صاحبزادہ پیر سید مظہر حسین شاہ صاحب جیلانی کی میزبانی میں نکالا گیا
جس میں
سجادہ نشین اجمیر شریف انڈیا صاحبزادہ پیر سید بلال حسین شاہ صاحب چشتی اجمیری سمیت
عظیم علماء و مشائخ نعت خواں حضرات سمیت
معروف سماجی شخصیات مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت
یاران طریقت و عشاقان رسول ﷺ کی ایک بڑی تعداد نے جلوس میلاد مصطفیٰﷺ میں شرکت کی سعادت حاصل کی
جلوس کے اختتام پر
قبلہ مہرالملت پیر صاحب و دیگر مشائخِ عظام نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان سے میلاد النبی ﷺ و سیرتِ سرورِ کونین ﷺ کے حوالے سے خصوصی گفتگو فرمائی

اپنا تبصرہ لکھیں