واقف اسرار و رموز حقیقت شہزادہ امیرِ ملت حضور فخر ملت الحاج الحافظ مفتی پیر سید افضل حسین شاہ صاحب جماعتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے
سالانہ عرس مبارک و
سالانہ ختمِ پاک اہلیہ محترمہ حضور فخر ملت کا خوبصورت انعقاد جامعہ مسجد امیرِ ملت برمنگھم برطانیہ میں
مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت قبلہ مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم کی صدارت میں بعد از نمازِ جمعہ کیا گیا
حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے اپنے صدارتی خطبہ میں حضور قبلہ عالم امیر ملت رحمۃ اللہ علیہ اور حضور فخر ملت کی حیاتِ مبارکہ پر بیان فرمایا
علماء و مشائخ نے حضور فخر ملت کی دینی و ملی خدمات کو خوبصورت الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا
یاران طریقت و احبابِ محبت کی ایک کثیر تعداد نے عرس مبارک کی روح پرور محفل پاک میں شرکت کی سعادت حاصل کی
عرس مبارک کے اختتام پر حضور مہرالملت پیر صاحب نے خصوصی دعا فرمائی












