سجادہ نشین درگاہ عالیہ
حضور امیر ملت قبلہ حضور مہرالملت
الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی دامت برکاتہم العالیہ
کے دو روزہ تبلیغی و روحانی دورہ جنوبی پنجاب کے دوران قبلہ پیر صاحب
کی صدارت میں جامعہ مسجد
فریدیہ نوریہ سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور میں منعقدہ خوبصورت محفلِ میلاد مصطفیٰﷺ و عظمت پنجتن پاک علیہم السلام کے عکسبند مناظر
قبلہ پیر صاحب نے صدارتی خطاب میں عظمت پنجتن پاک علیہم السلام پر ایمان افروز بیان فرمایا
صاحبزادہ پیر سید علی حیدر حسین شاہ صاحب جماعتی بھی قبلہ پیر صاحب کے ہمراہ موجود ہیں
معروف علماء و نعت خواں حضرات سمیت یاران طریقت و جملہ احبابِ محبت کی ایک بڑی تعداد نے محفلِ پاک میں شرکت کی سعادت حاصل کی











