تاجدارِ ختمِ نبوّت ﷺ و عظمت مخدومہ کائنات سلام اللہ علیہا
کانفرنس کا عظیم الشان فقید المثال تاریخ ساز اجتماع
مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیرِ ملت
قبلہ حضور مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید
منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ مجدہ الکریم کی صدارت میں دارلعلوم جامعہ شاہ جماعت
جماعت پورہ قصور میں منعقد ہوا
محافظ ناموسِ سیدہ زاہرہ پاک سلام اللہ علیہا
محافظ عقیدہ تاجدارِ ختمِ نبوّت
حضور قبلہ مہرالملت پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم نے اپنے صدارتی خطاب میں
عقیدہ تاجدارِ ختمِ نبوّت و عزت و ناموسِ سیدہ زاہرہ پاک سلام اللہ علیہا کے حوالے سے قرآن و حدیث کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو فرمائی
صاحبزادہ پیر سید غلام محی الدین شاہ صاحب قصوری
سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ دائم الحضوری بطورِ مہمان خصوصی کانفرنس میں شریک ہوئے
عظیم الشان فقید المثال
کانفرس ہذا منعقد کروانے کی سعادت و حسن اِہْتِمام کا فریضہ
صاحبزادہ والا شان پیر سید علی حیدر حسین شاہ صاحب جماعتی نے احسن انداز میں اپنی نگرانی میں نبھایا
کثیر تعداد میں وارثانِ منبر و محراب عظیم علماء و مشائخ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت یاران طریقت و جملہ احبابِ محبت کی ایک بڑی تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی سعادت حاصل کی
شرکائے کانفرنس کی جانب سے
فتنوں کے اس دور میں حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب کی نسبت اطہر سے وابستہ رہنے و آپ کی سرپرستی میں عقیدہ ختمِ نبوّت ﷺ و تحفظ ناموسِ سیدہ زاہرہ پاک سلام اللہ علیہا کے حوالے سے کسی بھی قربانی سے گریز نہ کرنے کا عزم مصمم کیا گیا
بعد ازاں دارلعلوم ہذا سے فارغ التحصیل طلباء نے قبلہ مہرالملت پیر صاحب کے دست مبارک سے دستار بندی کا شرف حاصل کیا
اختتام پر حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے خصوصی دعا فرمائی





















