مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت
مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم کی صدارت میں
امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے بالٹی مور میں عظیم الشان محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا خوبصورت انعقاد کیا گیا
قبلہ پیر صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا
معروف علماء و نعت خواں حضرات بھی محفلِ پاک میں شریک ہوئے
محفلِ پاک میں حضور نبی کریم ﷺ
کے موئے مبارک کی زیارت بھی کروائی گئی موئے مبارک کی زیارت کے دوران عشاقان رسولﷺ کو ایمان افروز لمحات دیکھنے کی سعادت میسر ہوئی
محفلِ پاک کی میزبانی کی سعادت حافظ محمد حبیب اللہ صاحب نے حاصل کی
معروف سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احبابِ محبت و یاران طریقت نے محفلِ پاک میں شرکت کی سعادت حاصل کی
اختتام محفل پر قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے خصوصی دعائے خیر و برکت فرمائی













