سجادہ نشین و جانشین امیر ملت
حضور قبلہ مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم
کی جامعہ مسجد امیرِ ملت بہادر پورہ قصور میں خطبہ جمعتہ المبارک کے سلسلہ میں تشریف آوری کے موقع پر عکسبند مناظر
روحانیت سے بھرپور اجتماع جمعتہ المبارک میں کثیر تعداد میں یاران طریقت نے حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب کی امامت میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی
صاحبزادہ پیر سید علی حیدر حسین شاہ صاحب جماعتی بھی قبلہ پیر صاحب کے ہمراہ ہیں
اس موقع پر مسجد کمیٹی کے ممبران کی حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے اعزازی دستار بندی فرمائی












