جماعت منزل لاہور سے گزشتہ روز

سجادہ نشین درگاہ عالیہ
حضور امیر ملت قبلہ حضور مہرالملت
الحاج الحافظ
پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی
دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ سعادتِ
ملاقات کے لیئے مفتی زمان جماعتی صاحب کی جماعت منزل میں حاضری
اس مبارک موقع پر مفتی صاحب کو اپنی سالگرہ کے حوالے سے کیک قبلہ پیر صاحب کی موجودگی میں کاٹنے کی سعادت بھی میسر آئی
حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب کی شفقت و محبت سے مفتی صاحب کی سالگرہ کی مختصر تقریب روحانی لمحات سے مُزَیَّن ہو گئی
بعد ازاں حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے مفتی صاحب سمیت تمام احبابِ محبت و جملہ یاران طریقت کے لیئے خصوصی دعائے خیر و برکت فرمائی
اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید علی حیدر حسین شاہ صاحب جماعتی بھی موجود ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں