سید الشہداء امام حسین پاک علیہ السّلام کے ذکر پاک کی خوبصورت محفلِ پاک کا انعقاد
مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت قبلہ مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم کی صدارت میں مانچسٹر میں واقع محترم نثار احمد جماعتی کی نیو اقامت گاہ پر کیا گیا
قبلہ پیر صاحب نے عظمت و شان امام عالی مقام پر بیان فرمایا
جبکہ معروف علماء و ثناء خواں حضرات نے بارگاہِ حسنین کریمیںن میں عاجزانہ حاضری پیش کرنے کی سعادت حاصل کی
اس روحانی و بابرکت محفلِ پاک میں
حلقہ احبابِ محبت میں سے احباب نے قبلہ مہرالملت پیر صاحب کے دست حق پرست پر بیعت کر کے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ جماعتیہ میں داخل ہونے کا شرف حاصل کیا
اختتام محفل پر قبلہ پیر صاحب نے
میزبان محفل محمد نثار احمد جماعتی صاحب کی نیو رہائش گاہ میں خیرو برکت و محفل میں موجود یاران طریقت و احبابِ محبت کے لیئے دراین کی سعادتوں کے حصول کے لیئے خصوصی دعا فرمائی












