ڈاکٹر مشرف حسین، ناٹنگھم شائر، برطانیہ میں پیدا ہونے والے ایک برطانوی پاکستانی سائنس دان، ماہر تعلیم اور مذہبی اسکالر بانی کریمیہ انسٹیٹیوٹ ناٹنگھم نے
حضور قبلہ عالم امیر ملت تاجدارِ علی پور سیداں شریف روحانی بانی پاکستان ابو العرب الحاج الحافظ پیر سید جماعت علی شاہ صاحب محدثِ علی پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی حیاتِ مبارکہ کے اوپر لکھی گئی بے مثال کتاب سیرتِ حضور امیر ملت کا
حال ہی میں انگریزی میں ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے سیرتِ حضور امیر ملت انگریزی ترجمہ کی کتاب کی شاندار تقریب رونمائی و اشاعت کے حوالے سے ڈاکٹر مشرف حسین صاحب نے
مرکزی سجادہ نشین مرکز روحانیت خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت عالمی مبلغ اسلام حقیقی وارث مسند و فیضانِ امیر ملت الحاج الحافظ مہرالملت پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی دامت برکاتہم العالیہ سے تفصیلی ملاقات کی سعادت حاصل کی
دوران ملاقات پیر سید رشید حسین شاہ جماعتی صاحب اور صاحبزادہ پیر سید نعمان حسین شاہ صاحب جماعتی بھی موجود تھے
جلد ہی سیرتِ حضور امیر ملت انگریزی ترجمہ میں شائع ہو گی
اور متعلقین و متوسلین و یاران طریقت کے لیے پی ڈی ایف فائل میں بھی دستیاب ہو گی






