جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں جامعہ مسجد امیرِ ملت برمنگھم سے
مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت
مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم کی قیادت میں
عظیم الشان فقید المثال سالانہ 44 واں جلوس میلاد مصطفیٰﷺ کا خوبصورت انعقاد کیا گیا
سجادہ نشین اجمیر شریف انڈیا
صاحبزادہ پیر سید بلال حسین شاہ صاحب چشتی اجمیری
صاحبزادہ پیر سید ذاکر حسین شاہ صاحب جماعتی
سمیت علماء و مشائخ وارثانِ منبر و محراب معروف نعت خواں حضرات بھی عقیدتوں و محبتوں کا اظہار کرتے شریک ہوئے
برطانیہ بھر سے عشاقان رسولﷺ
کی ایک بڑی تعداد نے جلوس میلاد میں شرکت کی سعادت حاصل کی
برمنگھم کی فضائیں سرکار کی آمد مرحبا آمد مصطفیٰﷺ مرحبا مرحبا و درود سلام کی صداؤں سے گونج اٹھیں
جلوس کے اختتام پر حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے عالم اسلام کی خوشحالی و سربلندی و دنیا بھر میں بسنے والے یاران طریقت کے لیئے دارین کی سعادتوں کے حصول کے لیئے خصوصی دعا فرمائی














