76 ویں سالانہ عظیم الشان فقید المثال عرس مبارک و 125 واں عالمی روحانی اجتماع کے موقع پر

سجادہ نشین و جانشینِ حضور امیرملت مہرُالملت الحاج الحافظ
پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ مجدہ الکریم
نے نہایت عقیدت و احترام اور روحانی لمحات سے مزین
10 مئی صبح کے با برکت آغاز
میں ابوالعرب حضور امیرملت
پیر سید جماعت علی شاہ صاحب محدث علی پوری رحمۃُ اللہ علیہ
کے غسلِ مبارک کی بابرکت تقریب کا آغاز فرمایا

اس موقع پر شہزادگانِ حضور امیرملت علماءِ کرام مشائخِ عظام مریدین وابستگانِ سلسلہ عالیہ اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد قبلہ مہرالملت پیر صاحب کے ہمراہ موجود تھی
فضا درود و سلام ذکرِ الٰہی اور عشقِ رسول ﷺ کی پُرنور و معطر صداؤں سے گونج اٹھی
جبکہ حاضرین نے انتہائی ادب و احترام کے ساتھ تقریبِ غسلِ مبارک میں شرکت کرکے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا

محفل میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور عقیدت مندوں کی آنکھیں اپنے روحانی پیشوا کی جدائی کے غم میں اشکبار رہیں
اس موقع پر حضور امیرملت رحمۃُ اللہ علیہ کی دینی روحانی اور اصلاحی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
اختتام تقریب پر حضور مہرالملت پیر صاحب نے ملت اسلامیہ کے وقار و عروج اور دنیا بھر میں بسنے والے یاران طریقت کی خوشحالی و دارین کی سعادتوں کے حصول کے لیئے خصوصی دعا فرمائی
اللہ تعالیٰ حضور قبلہ عالم امیرملت رحمۃُ اللہ علیہ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کے فیوض و برکات کو تا قیامت جاری و ساری فرمائے آمین

اپنا تبصرہ لکھیں