تاجدارِ علی پور سیداں شریف

حضور قبلہ عالم شہنشاہ امیر ملت الحاج الحافظ پیر سید جماعت علی شاہ صاحب محدثِ علی پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
کے 76 ویں مرکزی سالانہ عظیم الشان فقید المثال عرس مبارک و 125 واں عالمی روحانی اجتماع کا روح پرور انعقاد
خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پور سیداں شریف پر کیا گیا
10 مئی صبح بعد از نمازِ فجر
قرآن خوانی و بعد ازاں مزار شریف کے غسل مبارک کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی
10 اور 11 مئی کے شب و روز
میں منعقد ہونے والے تمام تر اجتماعات کی صدارت
عالمی مبلغ اسلام حقیقی وارث مسند و فیضانِ امیرِ ملت الحاج الحافظ مہرالملت پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم
مرکزی سجادہ نشین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمائی
جبکہ سرپرستی و نگرانی
سربراہ خاندان حضور امیر ملت
قمر الملت الحاج الحافظ پیر سید خورشید حسین شاہ صاحب جماعتی
نجم الملت الحاج الحافظ صاحبزادہ پیر سید مظفر حسین شاہ صاحب جماعتی
شہزادہ امیرِ ملت صاحبزادہ پیر سید ذاکر حسین شاہ صاحب جماعتی نے فرمائی
دنیا بھر سے لاکھوں زائرین نے بارگاہِ حضور قبلہ عالم امیر ملت میں عاجزانہ حاضری کا شرف حاصل کیا
حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب کے خصوصی حکم و سرپرستی میں دربار شریف پر بنائے گئے مین مرکزی ہال میں مرد و زن کے لیئے
علیحدہ علیحدہ ہال میں لنگر شریف امیر ملت کا بہترین معقول انتظام کیا گیا
جہاں پر دستر خوان امیر ملت پر زائرین کی تواضع انواع و اقسام کے لنگر شریف سے کی گئی
لنگر شریف کا سلسلہ 9 10 11 12 مئی کے روز دن و رات کے اوقات میں بغیر کسی وقفہ سے جاری رہا
جہاں پر لاکھوں زائرین مستفیض ہوتے رہے
دنیا بھر سے وارثانِ منبر و محراب جید علماء و مشائخ عظام سمیت کثیر تعداد میں نعت خواں قَرَأَ حضرات نے شرکت کی
10 مئی و 11 مئی کی رات انٹر نیشنل تاجدارِ ختمِ نبوّت کانفرنس سے شہزادگان حضور امیر ملت سمیت علماء و مشائخ عظام نے خصوصی خطابات فرمائے
حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے صدارتی خطبہ میں حضور قبلہ عالم امیر ملت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بے مثال دینی و ملی قومی خدمات کے حوالے سے واعظ فرمایا
12 مئی کی صبح عرس مبارک کے مرکزی اجتماع سمیت تمام تقریبات اختتام کو پہنچی
حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے اختتامی دعا میں شرکائے محفل و دنیا بھر میں بسنے والے یاران طریقت کی خیر و برکت و ملت اسلامیہ و استحکام پاکستان کے لیئے خصوصی دعا فرمائی

اپنا تبصرہ لکھیں