حضور قبلہ مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم
مرکزی سجادہ نشین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت علی پور سیداں شریف
اس وقت انوار و تجلیات سے معمور سرزمین عراقِ مقدس پر موجود مبارک مقامات کی زیارات پر محو سفر ہیں
اس مبارک لمحے میں حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے کوفہ کی جامع مسجد سے متصل حضور مولائے کائنات مولا علی پاک شیر خدا کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کے گھر مبارک کی زیارت کی سعادت حاصل کی اور جامعہ مسجد کوفہ کے اندر موجود روضہ حضرت امام مسلم بن عقیل علیہ السلام جامعہ مسجد کوفہ سے متصل مزار مبارک
حضور مولا علی پاک کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کی صاحبزادی حضرت سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور مزار مبارک حضرت ایوب علیہ السلام کے پر نور مقام پر حاضری دی اور عالم اسلام کے ترقی و سر بلندی کے لیئے
پسماندہ مُسلمانوں کی غیبی مدد و یاران طریقت کی نیک تمناؤں کے حصول کے لیئے خصوصی دعا فرمائی




















