مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیرِ ملت قبلہ حضور مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم
کی صدارت میں انور مارکی فیصل آباد روڈ جھنگ میں منعقدہ خوبصورت عظیم الشان
عقیدہ تاجدارِ ختمِ نبوّت و
عظمت و شانِ پنجتن پاک عَلَیہِمُ السَّلام کانفرنس کے
عکسبند کیئے گئے روحانی لمحات سے مزین دلفریب مناظر
عقیدہ تاجدارِ ختمِ نبوّت ﷺ کی اہمیّت و تحفظ اور
عظمت و شانِ پنجتن پاک علیہم السلام کے حوالے سے
حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے خوبصورت ایمان افروز مواعِظِ حسنہ ارشاد فرمائے
صاحبزادہ پیر سید علی حیدر حسین شاہ صاحب جماعتی کی بھی جلوہ گری اور خطاب دلنواز
کثیر تعداد میں علماء و مشائخ وارثانِ منبر و محراب و معروف نعت خواں حضرات سمیت یاران طریقت و معروف سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی سعادت حاصل کی
اختتام محفل پر قبلہ حضور مہرالملت پیر صاحب نے ملت اسلامیہ کے استحکام و سالمیت و دنیا بھر میں بسنے والے یاران طریقت و متعلقین کے لیئے خصوصی دعا فرمائی





















