مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیرِ ملت قبلہ حضور مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ مجدہ الکریم کی خطبہ جمعتہ المبارک کے سلسلہ میں جامع مسجد سیّدنا امیرِ حمزہ محلہ فیروز آباد گجرات میں آمد کے موقع پر روحانی لمحات سے مزین عکسبند دلفریب مناظر
خلیفہ اوّل بلا فصل تاجدارِ صداقت یار
غار مصطفیٰ ﷺ یار مزار مصطفیٰ ﷺ حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان و عظمت کے مبارک عنوان پر
حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے جمعتہ المبارک کا خطبہ ارشاد فرمایا
صاحبزادہ والا شان پیر سید علی حیدر حسین شاہ صاحب جماعتی بھی قبلہ پیر صاحب کے ہمراہ موجود ہیں
جمعتہ المبارک کے روحانی اجتماع میں معروف علماء و مشائخ نعت خواں حضرات سمیت یاران طریقت و جملہ متعلقین و احبابِ محبت کی ایک بڑی تعداد شریک تھی
جنہوں نے حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب کی اقتداء میں نمازِ جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی
بعد ازاں حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے اختتامی دعا میں حاجی عبدالغنی جماعتی صاحب کی کامل بخشش و مغفرت و بلندی درجات کے لیئے خصوصی دعا فرمائی

















