گوجرہ ضلع جھنگ سے

عظیم الشان محفلِ عظمت و شانِ پنجتن پاک
علیہم السلام کا خوبصورت انعقاد
سجادہ نشین درگاہ عالیہ حضور امیر ملت قبلہ حضور مہرالملت الحاج الحافظ
پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی
دامت برکاتہم القدسیہ کے دو روزہ تبلیغی و روحانی دورہ کے دوران چک ریمے والا
اڈہ گوجرہ ضلع جھنگ میں
حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب کی صدارت میں کیا گیا قبلہ پیر صاحب نے ایمان افروز بیان فرمایا
صاحبزادہ والا شان پیر سید علی حیدر حسین شاہ صاحب جماعتی بھی قبلہ پیر صاحب کے ہمراہ موجود تھے معروف علماء و نعت خواں حضرات سمیت یاران طریقت و جملہ احبابِ محبت کی ایک بڑی تعداد نے محفلِ پاک میں شرکت کی سعادت حاصل کی
محفلِ پاک کی میزبانی کی سعادت محمد قاسم جماعتی صاحب محمد واجد علی جماعتی صاحب اور محمد حماد جماعتی نے حاصل کی
بعد ازاں حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے محفلِ پاک میں موجود یاران طریقت کے لیئے خصوصی دعائے خیر و برکت فرمائی

اپنا تبصرہ لکھیں