سجادہ نشین درگاہ عالیہ حضور امیر ملت
قبلہ حضور مہرالملت الحاج الحافظ
پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی
دامت برکاتہم القدسیہ کے دو روزہ تبلیغی و روحانی دورہ ضلع جھنگ کے دوران
اڈہ گوجرہ ضلع جھنگ میں حاجی لیاقت جماعتی صاحب کی خصوصی دعوت پر امیرِ ملت بیکرز اینڈ سویٹس پر تشریف آوری کے موقع پر عکسبند مناظر
یاران طریقت کی جانب سے قبلہ مہرالملت پیر صاحب کا عالیشان استقبال کیا گیا
حصولِ خیر و برکت کے لیئے
مختصر مگر روحانیت سے بھرپور
محفلِ میلاد مصطفیٰﷺ بھی انعقاد پذیر ہوئی
بعد ازاں حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے خصوصی دعائے خیر و برکت فرمائی
صاحبزادہ والا شان پیر سید علی حیدر حسین شاہ صاحب جماعتی بھی قبلہ پیر صاحب کے ہمراہ ہیں











