برمنگھم سے

نماز اچھی زکوٰۃ اچھی روزہ اچھا، حج اچھا
مگر میں باوجود اس کے مسلماں ہو نہیں سکتا
نہ جب تک کٹ مروں میں خواجہِ بطحاء ﷺ کی عزت پر
خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہو نہیں سکتا

مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت قبلہ مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم کی صدارت و سرپرستی میں
امیرِ ملت سنٹر برمنگھم میں تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ کے سلسلہ میں ایک طویل اجلاس منعقد ہوا
برطانیہ بھر سے عظیم علماء و مشائخ وارثانِ منبر و محراب سماجی شخصیات نے شرکت کی
مقررین کی جانب سے
نشریاتی چینل جیو نیوز اے آر وائے نیوز کی جانب سے
حالیہ دنوں میں جاری کیئے گئے خاکوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی
اور حکومت پاکستان و دیگر اعلیٰ حلقوں کے حکام سے یہ مطالبہ کیا گیا کے جیو نیوز کے اس قبیح فعل سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے
اور جیو چینل گستاخی رسول کا مرتکب ہوا ہے
لہذٰا اس ادارے کے مالکان سمیت اس گستاخی کے مرتکب ملزمان کے خلاف پاکستانی قانون میں موجود ناموسِ رسالت ﷺ کے قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے
تا کہ آئندہ کوئی چینل اس طرح کے ناپاک و قبیح فعل کی جسارت نہ کر سکے
تمام مقررین کی جانب سے یہ با ضابطہ طور پر یہ اعلان بھی کیا گیا
کے جیو نیوز چینل کا ہر طرح کے پلیٹ فارم سے مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا
اجلاس ہذا میں یہ عہد کیا گیا کے ناموسِ رسالت کی حفاظت کے حوالے سے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا
اجلاس کے اختتام پر حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے خصوصی دعائے خیر فرمائی

اپنا تبصرہ لکھیں