امیر ملت سنٹر برمنگھم میں
حضور قبلہ عالم ابو العرب حاجی الحرمین امیرِ ملت الحاج الحافظ پیر سید جماعت علی شاہ صاحب محدثِ علی پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی حیاتِ مبارکہ سیرت و کردار پر مبنی جدید و معیاری پرنٹنگ کے ساتھ انگریزی زبان میں شائع ہونے والی کتاب سیرتِ
حضور امیر ملت کی با وقار و پر مسرت تقریب کے عکسبند مناظر
تقریب رونمائی کی صدارت
مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت
حضور قبلہ مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم
نے فرمائی
حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب کی خصوصی دعوت پر
برطانیہ بھر سے عظیم خانقاہوں کے سجادہ نشین وارثانِ منبر و محراب
تجزیہ نگار اور مختلف کتابوں کے مصنفین تذکرہ نویس الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا صحافت کے شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت احبابِ محبت و یاران طریقت کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی سعادت حاصل کی
سیرتِ حضور امیر ملت کا انگریزی زبان میں ترجمہ کرنے کی سعادت مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر مشرف حسین الازہری صاحب کے حصہ میں آئی
جس کو حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے جدید خطِ کتابت و پرنٹنگ کے ساتھ شائع فرمایا
جلد ہی یوکے و یورپ کے مختلف شہروں
میں انگریزی زبان پر مبنی کتاب سیرتِ حضور امیر ملت کی رونمائی کی تقاریب کا اہتمام بھی مرحلہ وار کیا جائے گا

























