برمنگھم سے
جامعہ مسجد امیرِ ملت سنٹر برمنگھم میں عظیم الشان فقید المثال تاریخ ساز روح پرور منعقدہ
تاجدارِ علی پور سیداں شریف حضور قبلہ عالم شہنشاہ امیرِ ملت الحاج الحافظ پیر سید جماعت علی شاہ صاحب محدثِ علی پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے 76 ویں سالانہ عرس مبارک و 50 ویں انٹرنیشنل تاجدارِ ختمِ نبوّت کانفرنس بسلسلہ گولڈن جوبلی کے عکسبند
دلفریب روحانی مناظر
عظیم الشان کانفرنس
مَسْنَد نَشِین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی کی صدارت میں منعقد کی گئی
حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے اپنے صدراتی خطبہ میں ختمِ نبوّت کے تحفظ و اہمیت و حضور قبلہ عالم امیر ملت کی حیاتِ مبارکہ و خدمات ملیہ و دینیہ پر سیر حاصل گفتگو فرمائی
صاحبزادہ پیر سید ذاکر حسین شاہ صاحب جماعتی بھی جلوہ گر ہوئے
جانشین مفکر اسلام
صاحبزادہ پیر سید مظہر حسین شاہ صاحب جیلانی سمیت
معروف علماء و مشائخ وارثان منبر و محراب نے خطابات فرمائے
معروف نعت خواں حضرات نے عقیدتوں و محبتوں سے لبریز حاضری کی سعادت حاصل کی
سرزمین برطانیہ پر حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب کی نصف صدی پر محیط دین متین کی خدمت ترویج شریعت و احیائے سنت کے فروغ کے لیئے کی گئی
انتھک جد و جہد و خدمات کو مقررین نے نہایت شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا
معروف سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
احبابِ محبت کی ایک کثیر تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی سعادت حاصل کی
حاضرین کے لیئے لنگر شریف حضور امیرِ ملت کا وسیع ترین خوبصورت اہتمام کیا گیا
اختتام کانفرنس پر حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے عالم اسلام کی خوشحالی و کانفرنس میں شریک حاضرین سمیت دنیا بھر میں بسنے والے یاران طریقت کے لیئے دارین کی سعادتوں کے حصول کے لیئے خصوصی دعا فرمائی






























