سیدہِ عالم ملکہ فردوسِ بریں نور چشم رحمۃ اللعالمین ہمارے آقا کے جگر کا ٹکرا شہزادیِ کون و مکاں سیدۃُ نساءِ اھل الجنہ
اُمُّ السّادات مَخدُومۂ کائنات دُخترِ مُصطفٰیﷺ بانُوئے مُرتَضٰی شہزادئ کَونَین والِدۂ حَسنین کریمین خاتُونِ جنّت سیّدہ طیّبه طاہرہ پاک سیدہ فاطمۃ زہرا سلام اللہ علیہا اور
خلیفہ بلا فصل تاجدارِ صداقت یار غار مصطفیٰ ﷺ یار مزار مصطفیٰ ﷺ
امام الصادقین سید المتقین
حضرتِ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کی بلند و بالا بارگاہ میں اپنی محبتوں و عقیدتوں کا خوبصورت خراج پیش کرنے کے لیے تُزْک و اِحْتِشام کے ساتھ
جامعہ مسجد امیرِ ملت برمنگھم میں منعقدہ
عظمت مخدومہ کائنات و خلیفہ بلا فصل کانفرنس کے خوبصورت دلفریب روحانی عکسبند مناظر
عالمی مبلغ اسلام مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی زیدہ شرفُہٗ الکریم مرکزی سجادہ نشین خانقاہ عالیہ حضور امیر ملت علی پور سیداں شریف کی صدارت میں منعقدہ
کانفرنس میں عظیم علماء و مشائخ کے روح پرور خطابات جید نعت خواں حضرات کی عاجزانہ حاضری اور کثیر تعداد میں یاران طریقت و اہل محبت کی شرکت سامعین کو ایمان کو تازگی بخشنے والے مناظر دیکھنے کو ملے
اختتام کانفرنس پر حضور قبلہ مہرالملت پیر صاحب نے شرکائے محفل و ملت اسلامیہ بالخصوص تمام یاران طریقت کے لیئے خصوصی دعائے خیر و برکت فرمائی


















